1 نومبر 2013 - 20:30
سید عمار حکیم: دہشتگردوں کو برسر اقتدار لانے کی سازش

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا ہے علاقے کے بعض ممالک عراق کے صوبہ الانبار اور نینوا میں ترکی کی سرحد تک دہشتگردوں کی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ابنا: سید عمار حکیم نے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک یہ سازش کررہے ہیں کہ شام اور ترکی کی سرحد سے ملے علاقے میں دہشتگردوں کی حکومت قائم کرکے شام اور عراق کے علاقوں  پر کنٹرول قائم کرلیں۔ سید عمار حکیم  نے کہا کہ عراق کے جنوبی علاقوں میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات میں عوام کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ نینو اور الانبار صوبوں میں سرکاری عمارتوں کو ہدف بنایا جارہا ہے کیونکہ ان حملوں کا ہدف ان علاقوں کو دہشتگردوں کے کنٹرول میں لانا ہے۔

.......

/169